انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ جناب میر مبصر علی خان مرحوم کا 21 ستمبر بروز منگل سہ پہر 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات دیر گئے ادا کی گئی تدفین احاطہ درگاہ اجالے شاہ صاحبؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان میر محمد علی خان ، میر جواد علی خان ، میر عابد علی خان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 23 ستمبر مسجد صالحین نزد خواتین پٹرول پمپ چنچل گوڑہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8448685900 ۔ 6301019755 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ایچ ایس کنسٹرکشن کے مالک جناب محمد امتیاز الدین ولد محمد حسن الدین مرحوم کا یکشنبہ 19 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور درگاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993350751 ۔ 9177861119 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد ارشد ولد محمد سرور موظف گورنمنٹ ہائی اسکول عیدی بازار کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد کلیمیہ نور خاں بازار بروز پیر 20 ستمبر کو ہوئی۔ تدفین گول قبرستان متصل مسلم دواخانہ عثمان پورہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان شامل میں ۔ تفصیلات کے لئے 9491685035 ، 9848243207 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔