انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب شیخ عبدالقیوم ریٹائرڈ پرنسپل آئی ٹی آئی نلگنڈہ کا 24 ستمبر کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کالی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بنگلہ بینی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر کالی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866186554 ۔ 8008487219 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فخر النساء بیگم زوجہ جناب قیصر شریف مرحوم متولی درگاہ حضرت میر محمود اولیاءؒ ، کا بعمر85 سال ساکن میر محمود پہاڑی کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ ایم ایم پہاڑی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919966068 ۔ 9010510438 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رشید عرف اسحاق ساکن گروناگلی پنجہ شاہ ولد جناب محمد اسماعیل مرحوم کا 24 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بیگم بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 26 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک دختر اور 3 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7671965110 پر ربط کریں۔
سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عثمان علی خان ولد جناب محمد واجد علی خاں مرحوم ساکن قاضی پورہ دانی کا باغ کا سعودی عرب الخبر میں بروز چہارشنبہ 22 ستمبر 2021 دل کا دورہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین سعودی عرب الخبر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 00966507238464 ۔ 9390757506 پر ربط کریں ۔۔