انتقال

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب میر صابر علی ولد جناب میر سلطان علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 7 اکٹوبر بروز جمعرات مسجد ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سنتوش نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121585818 ۔ 9393831183 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ حامدی بیگم اسسٹنٹ کمشنر لیبر ریٹائرڈ صدر انجمن خواتین بنت محمد افضل الدین مرحوم ساکن بیت المدینہ کامپلکس نور خان بازار کا آج 4 ساعت شام انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد قبول پاشاہ میں پڑھائی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد رفیع الدین فاروقی موظف اکاونٹس آفیسر پی ڈبلیو ڈی اور محمد برہان الدین فاروقی سینئیر اسسٹنٹ کمشنر پولیس آفس کی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم 8 اکٹوبر بعد عصر مسجد چیونٹی شاہ نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9177175994 پر ربط کریں ۔۔

کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔6 اکتوبر (راست) نواب ابراہیم علی خان عرف (اجمیری نواب) ولد نواب محی الدین علی خان مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بعمر 95 سال کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ تدفین کینیڈا میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849094339 ربط کریں۔