انتقال

   


حیدرآباد /7 اکٹوبر ( راست ) مولوی محمد عبدالرحیم صدیقی موظف ہیڈ سپروائزر جیل ڈیپارٹمنٹ ولد مولوی محمد عبدالستار صدیقی مرحوم کا علالت کے بعد دواخانہ عثمانیہ میں 6 اکٹوبر 2021 بروز چہارشنبہ کو 9.30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ محمدیہ مسجد نرخی پھول میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر جامع مسجد محمدیہ نرخی پھول باغ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700243733 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج محمد حسین عرف سردار کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد سکندرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بوٹس کلب قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985838403/ 9951891950 پر ربط کریں ۔
شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( راست ) جناب علی الدین حیدر ولد جناب حمیدالدین محمود مرحوم کا بعمر 53 سال ساکن اعظم پورہ چاددرگھاٹ مقیم شکاگو امریکہ کا 7 اکٹوبر 2021 بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین شکاگو میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000518523 پر ربط کریں ۔
محافل درود شریف
٭٭ مسجد صوفی ریاضت علی وادی مصطفی جل پلی میں یکم تا 12 ربیع الاول کو روزانہ بعد نماز مغرب تا عشاء محافل درود شریف و بیان مقرر ہے ۔