Wednesday , September 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید عارف علی ولد جناب سید صادق علی مرحوم پرنسپل ریلیونٹ ہائی اسکول بنڈل گوڑہ عثمان باغ کا بروز جمعہ 18 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 19 اگست کو مسجد چندہ بی بی صاحبہ بندل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700335945 ۔ 9700440554 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شاہ علی شریف موظف محکمہ تعلیم و بانی کراؤن ہائی اسکول سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی ولد جناب امام شریف مرحوم کا 18 اگست کوبعمر 77 سال خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849495747 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT