انتقال

   

حیدرآباد: 21 اکٹوبر (راست) جناب سید کاظم علی ولد سید کرامت علی مرحوم، ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر، محبوبیہ پنجتن اسکول ورنگل کا 20 اکٹوبر کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد ظہر مسجد عثمان، پی اینڈ ٹی کالونی، سن سٹی حیدرآباد میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر اسی مسجد عثمان میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985391501 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭٭ حضرت مولانا میر اسد علی خان ابوالعلائی المعروف معین نواب ساکن اویسی پورہ مانصاحب ٹینک کا 20 اکٹوبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد چوک میں ادا کی گئی۔ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین درگاہ حضرت بندہ شاہ ابوالعلائی ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ بروز جمعہ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجدخضریٰ ، اویسی پورہ مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے۔ آپ ‘ حضرت میر بختیار علی خان ابوالعلائی کے داماد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618961636 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خواجہ معین الدین ولد جناب محمد جلال الدین مرحوم ملازم پولیس اے ایس آئی فلک نما پولیس اسٹیشن ساکن بندل گوڑہ عثمان باغ کا بروز جمعرات 21 اکٹوبر 2021 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چندہ بی بی صاحبہ میں ادا کی گئی اور تدفین بندل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 23 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885243531 یا 9704688920 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد رحمان الزماں قادری الملتانی ولد جناب ایم اے قادر مرحوم کا بروز سہ شنبہ 19 اکٹوبر کی شام 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم، پیشہ سے ایڈوکیٹ تھے اور سابق میں اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر ہاؤزنگ بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حسن برہنہ شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت حسن برہنہ شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 27 اکٹوبرکو بعد نماز عصر مسجد قباء، تالاب کٹہ میر جملہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9381967919 یا 9247330066 پر ربط کریں۔