Thursday , August 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالرشید موظف ملازم سالار جنگ میوزیم ساکن جہانگیر نگر میر جملہ تالاب کٹہ ولد جناب محمد مخدوم مرحوم کا بعمر 88 سال ، 20 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد نورانی تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ امان نگر اے میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 8 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 22 اکٹوبر کو 4 بجے شام مسجد نورانی جہانگیر نگر تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533010214 ۔ 9966663862 پر ربط کریں ۔۔

 
حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( راست ) محترمہ زاہدہ بیگم بنت مرزا خورشید حسن تبریزی ساکن خلوت کا بعمر 30سال قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہوگیا۔ میت مرحومہ کے مکان واقع رضوی کامپلکس حسینی کوٹھی سے اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا میر محمد علی مقیم ایران نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 9392287048 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭( راست ) الحاج و زوار جناب مرزا حسین علی خان ولد نواب مرزا لطیف علی خاں مرحوم ساکن متصل پارس مل بنگلہ دارالشفاء کا آج رات کیر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا، میت 22اکٹوبر 9بجے صبح اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا میر محمد علی مقیم ایران کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 9849695668 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT