انتقال

   

حیدرآباد ۔28 اکٹوبر ( راست ) جناب محمد الدین ولد جناب محمد غوث الدین مرحوم ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی کا 28 اکٹوبر 2021 بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز فجر مسجد توحید سات گنبد میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قلعہ گولکنڈہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9966261170 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب عزیز خان ابن جناب ماولی خان مرحوم وظیفہ یاب نرمل انڈسٹری کا 27 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بعمر 94 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صالحین میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپاؒ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ مسجد صالحین عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9392567687 یا 9618926347 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب حسین رفیع اللہ ولد جناب حسین ثناء اللہ مرحوم کا مختصر علالت کے بعد قلب پر حملہ کے باعث چہارشنبہ 27 اکٹوبر کو بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد شیخہ حصہ فاطمہ نگر گلشن اقبال کالونی میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9121771898 ، 8179748643 پر ربط کریں ۔