انتقال

   


حیدرآباد۔/31اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد اسمعیل کوثر ریٹائرڈ اے ایس آئی، مقطعہ دار اولڈ بوئن پلی ولدجناب محمد ابراہیم مرحوم کا 31اکٹوبر 2021کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حسینی اولڈ بوئن پلی میں ادا کی گئی اور تدفین اولڈ بوئن پلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حسینی اولڈ بوئن پلی میں مقرر ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9154109969 یا 9848548270 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد اشرف الدین صدیقی ولد جناب محمد بشیرالدین صدیقی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر یکم نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد حاجی لعل محمد صاحب بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم آصف الدین صدیقی مالک سراج کیفے بڑا بازار کے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9392411525 پر ربط کریں۔
l٭l جناب سید اسد اللہ خلیل یداللّٰہی (سی پی آئی) ولد جناب سید قاسم یداللّٰہی کا بروز ہفتہ 30 اکٹوبر 2021 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد مولوی صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8125596300 یا 733735337 پر ربط کریں۔