انتقال

   


حیدرآباد، 2 نومبر (راست) ممتاز شاعر اور ’’بگ بک‘‘ کے مصنف جناب یوسف قادری کے بڑے فرزند رؤف قادری کا بہ عمر 48 سال شگاگو، امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دوپہر میں اسلامک فاؤنڈیشن ولا پارک شکاگو میں ادا کی گئی اور تدفین چیاپل ہل گارڈن اوک بروک ٹیریس الینائے میں عمل میں آئی۔ شکاگو میں مقیم شاعروں، ادیبوں اور رشتہ داروں نے جناب یوسف قادری اور ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ آٹھ سالہ بیٹی شامل ہیں۔ فون نمبر +1(630)8730748 پر دیگر تفصیل حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭٭ محمد نجیب اللہ ولد محمد عشرت اللہ ساکن عثمان پورہ چادر گھاٹ کا 2نومبر بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 4 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات 7993290281 ۔ 8897005376 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔