Wednesday , September 27 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 10 ستمبر (راست) الحاج محمد مسعود حسن خان موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر بیگم پیٹ ایرپورٹ حیدرآباد کا بعمر 85 سال 9 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 11 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7842149252 پر ربط کریں۔
ll صادق علی مرزا احمد نواب ولد حسن علی مرزا ……… راجہ مرحوم (نواب آف مچھلی پٹنم) آرٹسٹ و فنکار کا ممبئی میں 9 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم محترمہ سراج النساء بیگم سابق نائب صدر مرکزی حج کمیٹی کے بھائی تھے۔ جلوس جنازہ 11 ستمبر بروز پیر 10.30 بجے دن بمکان سابق رکن اسمبلی سید حسن مرحوم کی قیامگاہ علی لاج روبرو عزاء خانہ زہرہ دارالشفاء سے الاوہ سرطوق روانہ ہوگا جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مجلس زیارت 14 ستمبر 4.30 شام علی لاج دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 9393151415 پر ربط کریں۔
ll محترمہ نفیس انصاری زوجہ جناب عبدالرحیم انصاری مرحوم ساکن جہاندار ٹاور مہدی پٹنم ریتی باؤلی کا بعمر 67 سال طویل علالت کے بعد 10 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ بروز دوشنبہ نماز جنازہ بعد ظہر ادائیگی کے بعد تدفین درگاہ میر نواب صاحب مستعد پورہ بڑا بنڈہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ میر نواب مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8886950554 یا 7207091359 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT