انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب الحاج خواجہ معین الدین انجینئر موظف محکمہ تعمیرات ولد الحاج محمد عثمان مرحوم ساکن اے سی گارڈ کا طویل علالت کے بعد بعمر 87 سال شب چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت غلام محمد شاہ رکن نقشبندیؒ مسجد الہٰی نقشبندیہ پالم روڈ کاماٹی پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 دسمبر جمعرات 4 بجے شام مسجد الہٰی پالم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247393156 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحا ج محمد فریدالدین افسر مرحوم ولد جناب محمد عماد الدین مرحوم کا یکم دسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مزید معلومات کے لیے 9550272600 یا 7989067994 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید سراج الدین عرف سراج کا یکم ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ، محمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 3 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8179718424 پر ربط کریں۔