انتقال

   

حیدرآباد۔6 ۔ ڈسمبر (راست) جناب سید منیر الدین فرزند جناب سید حامد الدین ریٹائرڈ محکمہ پولیس کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فاطمہ ، کمان محمد شکور فتح دروازہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم کل منگل 7 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد کمان محمد شکور میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030125610 اور 8121367954 پر ربط کریں ۔
٭٭ حضرت حبیب عیدروس بن محمد احمد العیدروس ؒ کا آج قبل از ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نانا باغ بشیر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مقبرہ حضرت قیام الحق والدین ؒ ، شاہ قیام الدین قبلہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم حضرت حبیب عیدروس بن حسین العیدروسؒ ( خطہ صالحین ) کے پرپوتے اور پیر طریقت حضرت قاری شاہ محمد شجاع الدین فاروقی القادری ؒ خلف حضرت تاج القراء کے بڑے داماد تھے ۔ فاتحہ سیوم 7 دسمبر بعد نماز عصر احاطہ مقبرہ قیام الدین صاحب ؒ چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885287052 ۔ 9885087037 پر ربط کریں ۔۔