Friday , October 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 اکتوبر ۔ ( راست ) جناب مرزا کلیم بیگ کا 11 اکتوبر بروز چہارشنبہ علی الصبح مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 13 اکتوبر بعد نماز جمعہ (1 بجے ) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مرزا سلیم بیگ چیرمین نشاء ٹی وی و مرزا کریم بیگ ڈائرکٹر نشاء اسلامک کے مرحوم بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246200980 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب عبدالباسط خاں ولد جناب عبدالواحد خاں مرحوم کا 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد محمدی ، دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان یسین جنگ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885763237 ۔ 9290558785 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ محمودہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالباسط مرحوم ساکن محمدیہ پلازہ شاہ علی بنڈہ کا 11 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عبداللہ شاہ صاحبؒ کی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت صوفی اعظم ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 اکٹوبر جمعہ بعد نماز عصر درگاہ حضرت صوفی اعظم ؒ حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801546688 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT