انتقال

   

حیدرآباد۔10۔ ڈسمبر (راست) محترمہ امتہ النور صاحبہ زوجہ جناب سید رضا عبدالقادر دختر جناب سید ہدایت اللہ پیر زادہ کا بعمر 67 سال جمعرات رات دیر گئے انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے بھائیوں میں ارشد پیر زادہ ، ندیم پیر زادہ ، راشد پیر زادہ ، جاوید ہود پیر زادہ اور ساجد پیر زادہ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347233330 اور 9246529007 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد عبدالنعیم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و رکن جماعت اسلامی ہند حلقہ یاقوت پورہ کا بروز جمعرات 9 ڈسمبر کو 12 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن رات 9 بجے مدینہ مسجد بانو نگر ، سنتوش نگر میں ادا کی گئی۔ تفصیلات کیلئے 8985751583 پر ربط کریں۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب سید غوث طاہر ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ای ایس آئی کا 8 ڈسمبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کیلئے 9701909791 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شیخ قیصر ولد جناب شیخ محمود ساکن خیریت آباد کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر قطب شاہی مسجد خیریت آباد میں ادا کی گئی ۔تدفین قبرستان خیریت آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر9849063541 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا مظہر علی بیگ ابن مرزا اکبر علی بیگ کا 9 ڈسمبر کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا غلام عباس وکیل محلاتی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 11 ڈسمبر کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9573524129 یا 9848269776 پر ربط کریں۔