Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عبدالرشید خاں ولد عبدالمجید خاں مرحوم ساکن مانصاحب ٹینک کا آج 27 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر 28 اکٹوبر کو مسجد سلطان بازار کواڑی گوڑہ میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 65912377 ۔ 9848756826 ۔ 8008303830 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد حفیظ الدین ولد محمد یوسف ریٹائرڈ لکچرر ممتاز کالج و میوزیم کنزرویٹر ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ ساکن آغا پورہ کا بہ عمر 76 سال کل انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دھوبن آغا پورہ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 24800027 ۔ 9866570027 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    صاحبزادی فرید النساء بیگم زوجہ محمد عماد الحق صدیقی مرحوم ( اقبال نواب ) کا آج انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد گنبد ایودھیا نگر کالونی مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ قبلہؒ آغا پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866114623 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT