انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد اعظم ولد جناب محمد خواجہ مرحوم ساکن نرخی پھول باغ ، چندرائن گٹہ کا 18 ستمبر بروز چہارشنبہ بھونگیر ڈسٹرکٹ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 19 ستمبر کو مسجد حصہ کے قبرستان پھول باغ نصیب نگر چندرائن گٹہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304827482 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب میر جعفر علی خاں ابن میر شہوار علی خاں مرحوم ساکن حسینی کوٹھی عالیجاہ کوٹلہ کا انتقال ہوگیا۔ تدفین 26 ستمبر کو دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ قبل ازیں نماز جنازہ مولانا مرتضی علی نجفی نے پڑھائی۔ مجلس ایصال ثواب حسینی مسجد، حسینی کوٹھی میں 28 ستمبر بروز ہفتہ 4ساعت عصر مقرر ہے۔ مولانا مرتضی علی نجفی خطاب کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9397677789 یا 9052941104 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔27 ستمبر (راست) الحاج محمد شرف الدین المعروف شرفو پہلوان ولد جناب محمد نصیرالدین مرحوم کا بعمر 78 سال آج صبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ لال محمد صاحب کی مسجد بڑا بازار میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جمال بی کا تکیہ یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز اتوار مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8919142714 یا 9395306131 پر ربط کریں۔