انتقال

   

حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( راست ) ہندی ادیب ڈاکٹر وثیق الرحمن فاروقی کا آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین کے بارے میں تفصیلات فون نمبر 6300702049 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭جناب سید منان میاں ولد جناب سید ابراہیم مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء تالاب کٹہ بھوانی نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985365003 ، 6305999266 پر ربط کریں۔

٭ جناب سید احسا ن اللہ قادری ریٹائرڈ ڈپٹی ایکزیکیٹو انجینئر
(MCH)
فرزند مرحوم پدم شری سید احمد اللہ قادری
(MLC)
ساکن ملک پیٹ اکبر باغ کا آج 2 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات 3اکٹوبر بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت اُجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجدعثمانیہ پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989478824 ، 8106874880 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مرزا احمد بیگ ولد جناب مرزا اسد بیگ کا یکم اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد لالن صاحب سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اکبر علی شاہ کا تکیہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد لالن شاہ تکیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885736886 یا 7997747245 پر ربط کریں ۔۔

قاسم علی عابد مجاہد آزادی و
سابقہ ایم پی کی اہلیہ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ قاسم علی عابد مرحوم ( مجاہد آزادی و سابقہ ایم پی ) کی اہلیہ محترمہ آمنہ خاتون کا بعمر 88 برس مختصر سی علالت کے بعد 2 اکٹوبر کو صبح 9 بجے انتقال ہوا ۔ میت نور خاں بازار سے اٹھائی گئی اور تدفین مسجد بخاری شاہ صاحب سعید آباد سے متصل قبرستان میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ جناب اعظم علی فاروق سیکشن آفیسر ہائی کورٹ تلنگانہ ، مرحومہ کے فرزند اکبر ہیں ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہ صاحب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848954491 ۔ 9010330018 پر ربط کریں ۔۔

دیہانت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب رام پروپرائٹر گلزار ہیرکٹنگ سیلون دبیر پورہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین ملک پیٹ شمشان گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885835690 ۔ 8686632121 پر ربط کریں ۔۔