انتقال

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد نصیر فیصل ولد جناب محمد یوسف اقبال ساکن سعادت گراونڈ نیو ملے پلی کا قلب پر حملہ کے باعث 2 اکٹوبر کو بعمر 46 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 اکٹوبر جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885640270 ۔ 9885651800 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین غازی ولد جناب مجاہد الدین مرحوم ریٹائرڈ کمرشیل ٹیکس آفیسر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 اکٹوبر کو بعد نماز جمعہ مسجد دھوبن دارالسلام میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848511635 ۔ 7386966696 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خورشید النساء بیگم زوجہ جناب آغا اکبر حسین افسر مرحوم ساکن پنجہ شاہ ولایت کا 3 اکٹوبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مولانا لقمان حیدر نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ دائرہ میر مومن میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر طلعت جہاں عابدی صدر شعبہ اردو شاداں ڈگری کالج ، پروفیسر نکہت جہاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور آغا نیر حسین کی والدہ تھیں ۔ جناب سید علی محمد حسین عابدی صفدر کی خوشدامن اور متولی درگاہ پنجہ شاہ علی امام نجفی اظہر کی پھوپی تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-24572819 پر ربط کریں ۔۔