Thursday , August 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 11 نومبر (راست) جناب سید امیر علی قدیر ولد جناب سید حیدر علی ماسٹر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حسینی یکمینار میں ادا کی گئی اور تدفین دال منڈی قبرستان بارہ دری میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب سید اقبال علی ایم سی ایچ سویمنگ کوچ کے بڑے بھائی تھے۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر بعد نماز عصر مسجد حسینی ایک مینار فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347518277 ، 9885204787 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/11نومبر، ( راست ) فقیر سید اشرف فرزند فقیر حضرت سید ولی مرحوم کا آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12نومبر کو 10بجے دن مسجد حضرت خوندمیر میاں چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین حظیرہ بندگی میاںحضرت شاہ نصرت ؒ لال گڑھی میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 8008448885 ، 8790729918 پر ربط کریں۔

 

٭ ( راست ) محمد عبدالوحید خان موظف ریلوے پروٹیکشن پولیس کے بڑے فرزند قاری محمد عبدالواجد خان ساکن دلاور شاہ نگر قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 38 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد اختری قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی۔ حافظ و قاری سید متین علی شاہ قادری نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 13نومبر بعد نماز جمعہ مسجد اختری میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 9700346934 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭ جناب مبارک بن سعید سگیر عرف صابر بھائی ولد سعید بن عبداللہ سگیر مرحوم کا بعمر 65سال 11نومبر کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خان میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 12نومبر کو بعد عصر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں یاقوت پورہ ناگا باؤلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔تفصیلات 9052835723 ، 9948659162 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT