Monday , September 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حضرت خواجہ سید شاہ یداللہ حسینی کا انتقال
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : یہ اطلاع افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ پیر و مرشد حضرت خواجہ سید شاہ یداللہ محمد محمد الحسینی چشتی القادری المعارف مختیار پیراں ( درگاہ کڈپہ ) جو کہ بنگلور شہر میں زیر علاج تھے 11 نومبر بروز جمعرات کی شب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی میت کو آج دوپہر بنگلور سے کڈپہ کلچرلہ ضلع چتور لائی گئی ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 13 نومبر کو بعد نماز جمعہ کڈپہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک صاحبزادی زوجہ جناب محمد سید شاہ انصار الحق ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری اور سید شاہ حفیظ الحق دیگر نے اظہار تعزیت پیش کیا ہے ۔ حضرت کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے ضلع چتور کلچرلہ پہونچ گئے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9908024786 ۔ 9399390044 پر ربط کریں ۔۔
شاعر حضرت اثر غوری کا انتقال
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جدید لب و لہجہ کے شاعر حضرت اثر غوری کا بروز چہارشنبہ 11 نومبر بوقت عشاء مہاویر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین میر مومنؒ دائرہ مغل پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا محمد انتخاب عالم غوری ( حال مقیم امریکہ ) اور چار صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247220025 ۔ 9963219080 ۔ 9247784980 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭    جناب محمد عبدالغفار عرف حبیب بھائی ولد الحاج محمد عبدالسلام مرحوم کا بروز چہارشنبہ 11 نومبر کو بعمر 67 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد خلفائے راشدین جہاں نما مدینہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان مسجد پھول باغ لال دروازہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد خلفائے راشدین میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885391277 ۔ 7032179806 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ زاہدہ بیگم بنت جناب محمد یوسف مرحوم زوجہ جناب محمد صابر ساکن بالا پور کا 10 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ 11 نومبر کو بعد عصر مسجد صحابہ بالا پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر کو بعد عصر مسجد صحابہ بالا پور میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9849090152 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ لطیف النساء ریحانہ زوجہ جناب محمد عبدالجلیل خاں وظیفہ یاب مددگار مدرسہ آعزہ ہائی اسکول ملک پیٹ کا 11 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین احاطہ فیضیہ قبرستان موسیٰ نگر چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد سید فتح اللہ شاہؒ ، ریس کورس روڈمارکٹ ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔
دیگر تفصیلات کے لیے 9652015690 ۔ 8686317398 پر ربط
٭٭    جناب ایم اے عزیز خاں المعروف بابا نواب موظف محکمہ آر ٹی سی ولد جناب نظام الدین خان کا 12 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فخر النساء بیگم ہری باولی روڈ مغل پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ کے احاطہ قبرستان فرمان واڑی عابڈس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9160477860 پر ربط کریں ۔۔

۰۰۰ (راست) جناب محمد عبدالرشید مرحوم ولد ڈاکٹر سلیمان مرحوم ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر (آر اینڈ بی) کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الٰہی قبرستان میں ہوگی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد صحیفہ، اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 8179235247 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭  محترمہ امتہ النفیس اہلیہ جناب محمد ممتاز حسین نلگنڈوی رجسٹرار محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ساکن ملک پیٹ کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ احاطہ مدرسہ سعیدآباد آباد میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد رضیہ روبرو فائر سرویس اسٹیشن ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849823146 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

٭  جناب محمد یوسف ولد جناب غلام رسول مرحوم (ریٹائرڈ الیکٹریسٹی بورڈ اے پی) ساکن سید علی گوڑہ ،مراد نگر کا مختصر سی علالت کے بعد کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بمقام مسجد قادریہ، سید علی گوڑہ مراد نگر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات 9948056441 یا 8686905009 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT