انتقال

   

حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد عبدالعلیم ولد محمد عبدالستار مرحوم حال مقیم کناڈا کا انتقال ہوگیا۔ بروز پیر 7 اکٹوبر کو 12 بجے دن تدفین کناڈا میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849323867 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/8 اکٹوبر،( راست ) جناب سید نقی مہدی ابن سید مہدی علی صاحب کا انتقال 7 اکٹوبر مطابق 7 صفر کو ہوا۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان ڈاکٹر سید علی مہدی اور سید محمد مہدی ہیں۔ مرحوم، ڈاکٹر سید فضل مہدی کے برادر کلاں تھے۔ مجلس ایصال ثواب 10 اکٹوبر بروز جمعرات بوقت 4:30 بجے شام بمقام عاشور خانہ درعلی ابن الحسین عقب الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9704792786 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( راست ) جناب خواجہ بشیر الدین سابق ملازم اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد (جنہوں نے بعد ازاں عرب سرکل کے ساتھ اڈور ٹائزمنٹ جدہ میں کام کیا ) کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ محترمہ رفعت سلطانہ مرحومہ سپروائزر خزانہ عامرہ کے شوہر اور انجینئر سید ظہیر الدین مرحوم اور آرکیٹکٹ سید سعید الدین ملبورن آسٹریلیا کے بہنوئی تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد موسیٰ قادری فرمان واڑی عابڈس میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔