Sunday , October 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : حضور نظام آصف جاہ سابع نواب میر عثمان علی خاں بہادر کی عزیز صاحبزادی محترمہ مشہدی بیگم محل نواب محمود جنگ بہادر مرحوم کا انتقال 16 نومبر بروز دوشنبہ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جودی بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین اسی تاریخ کو مقبرہ پائیگاہ سنتوش نگر حیدرآباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 نومبر چار ساعت عصر مسجد جودی کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں 3 صاحبزادے اور 2 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885173712 ۔ 9391085408 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد ظہیر فاروقی ولد محمد عباس فاروقی صاحب مرحوم وظیفہ یاب محکمہ پولیس کا 16 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ 17 نومبر کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مدینہ بانو نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948691319 ۔ 9618255459 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    الحاج محمد عبدالغفور ولد جناب محمد عبدالرحمن مالک رحمن ٹیلرس شیروانی اسپیشلسٹ تلک روڈ عابڈس کا انتقال بروز پیر 16 نومبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ فرحت نگر ، دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات 9391035990 ۔ 8297371078 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭    جناب خان محمد ولد جناب اقبال مرحوم ساکن اعظم پورہ ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کا 16 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر صحیفہ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9700106445 ۔ 24565477 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT