انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب بیاء الدین ولد جناب عبدالمجید مرحوم کا بعمر 86 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد محمدیہ چنتل میٹ 9 نمبر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید مختار حسین سکریٹری تنظیم ہم ہندوستانی ریاض سعودی عرب کے ہم زلف کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908891897 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد انور احمد سابق ملازم محکمہ بلدیہ ولد جناب محمد شیخ احمد مرحوم کا 9 اکٹوبر کی شام انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 10 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد محمودی بنڈل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین ناگا باولی دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اکٹوبر بعد نماز عصر عمودی مسجد بنڈل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799229217 ۔ 9640515682 پر ربط کریں ۔۔