Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 20 نومبر (راست) محترمہ الحاجہ زہرہ بیگم زوجہ جناب محمد معین الدین مرحوم(محکمہ زراعت) کلواکرتی کا 20 نومبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد قادریہ لوکل لاری اسٹانڈ ملک پیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزند اور 4 دختران شامل ہیں۔ مرحومہ، جناب محمد قطب الدین تحصیلدار (موظف) کی والدہ تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر بمکان مرحومہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866223872 ، 9848444741 پر ربط کریں۔
m جناب محمد معین الدین ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان وادیٔ حدیث جل پلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند و دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار کو مرحوم کے مکان واقع مغل پورہ میں بعد مغرب مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985442577 یا 9700942853 پر ربط کریں۔
ادارہ ادب اسلامی کا طرحی مشاعرہ
حیدرآباد 20 نومبر (راست) ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ 22 نومبر بروز اتوار رات 7.30 بجے بطرح ’’خواب ٹوٹے ہوئے ستاروں کے‘‘ زیرصدارت ڈاکٹر محسن جلگانوی منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی میں قمر رضا، نادر المسدوسی، فیاض علی سکندر ہوں گے۔ شعراء سے طرحی کلام اور ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT