انتقال

   

حیدرآباد 18 اکٹوبر (راست) جناب محمد واجد علی (اگرو انڈسٹریز کارپوریشن) فرزند جناب غلام مصطفی علی مرحوم کا آج بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد آمنہ آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیراماؤنٹ کالونی حکیم پیٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 20 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حفصہ آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فرزند محمد ناظم علی سے فون نمبر 9885680011 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔18۔اکتوبر(راست) جناب محمد لطیف اللہ خان ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ ولد جناب محمد ولی اللہ خان مرحوم کا 16 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17اکتوبر کو مسجد نواب شرف الدین خان دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19اکتوبر کو بعد نماز عصر مسجد نواب شرف الدین خاں صاحب بنگلہ بینی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2فرزندان محمد اسد للہ خان عرف شفیق اور محمد سعداللہ خاں عرف خلیق شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885628987پر یا 9182123221پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔