Friday , September 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر (جلیل ازہر) محمد سلطان احمد سابق ایم ایل سی و بزرگ قائد کا آج دوپہر حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ محمد سلطان احمد ایک مقبول سیاسی قائد ہی نہیں برگ آبنوس کے کنٹراکٹر کی حیثیت سے ریاست آندھراپردیش ہی نہیں ریاست مدھیہ پردیش میں بھی ایک تاجر کی حیثیت سے مقبول تھے ۔ ان کی میت کو ان کے آبائی وطن چنور ضلع عادل آباد لے جایا جائے گا ۔ کل یعنی چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ محمد سلطان احمد کی ضلع عادل آباد میں تعلیمی ، فلاحی خدمات کا ہر کوئی بلا لحاظ مذہب و ملت معترف ہے۔ محمد سلطان احمد بہت ہی کم عمر یعنی 1958 ء میں ہی سرپنچ منتخب ہوکر اپنی سیاسی عملی زندگی کا آغاز کیا تھا ۔ مرحوم کی عمر 75 برس تھی ۔ ان کی موت پر مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی ۔

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر صدر شعبہ انگریزی ( موظف ) جناب تقی علی مرزا ولد مولوی جنگ بہادر مرحوم ساکن اے سی گارڈ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کے شاگردوں میں نامور شخصیتیں شامل ہیں جو دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں ۔ مجلس ایصال ثواب 26 نومبر بروز جمعرات 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ فرزندان تجمل علی مرزا ، ڈاکٹر عروج علی مرزا ، کامران مرزا و دختر ڈاکٹر یاسمین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23391449 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ خواجہ بی صاحبہ زوجہ جناب محمد اسماعیل صاحب مرحوم کا بعمر 80 سال ، 23 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ 24 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد قادر الدولہ ، رنگیلی کھڑکی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مندرجہ بالا مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885984278 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محمد احمد محی الدین ریٹائرڈ اے آر ایس آئی محکمہ پولیس ولد جناب محمد قطب الدین کا 20 نومبر کو بعمر 59 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ نورانی مسجد محمود نگر ، حسن نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اندرا نگر قبرستان محمود نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9393861168 ۔ 9010821882 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ صغریٰ بیگم زوجہ جناب محمد نعیم الدین مرحوم ساکن احمد پورہ کالونی نظام آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 24 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد کچیاں میں ادا کی گئی ۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 26 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد کچیاں نظام آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886614312 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT