انتقال

   

حیدرآباد۔ 27اکتوبر(راست )بندلہ گوڑہ کی ہر دلعزیز شخصیت جناب محمد داود ولد جناب محمد احمد محی الدین مرحوم( علی بھائی ٹائر والے) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن میں ادا کی گئی اور تدفین املی بن کے قبرستا ن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم منگل 29 اکتوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے موبائیل نمبر 9640117774پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد یعقوب علی ولد شیخ اسمعیل مرحوم سابق امام مسجد رحمانی محلہ گڈی باولی چنچل گوڑہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمانی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ بود علی شاہ قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 29 اکٹوبر کو بعد نماز عصر رحمانی مسجد چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652180435 ۔ 9989478514 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ناصر علی بی ایچ ای ایل ابن شیخ یوسف حسین کا انتقال ہوگیا ۔ میت یوسف لاج نور خاں بازار سے 28 اکٹوبر کو 10 بجے دن اٹھائی جائے گی ۔ نماز میت و تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949670204 ۔ 8919767177 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا حافظ قاری شیخ عبدالرزاق ولد مولوی شیخ عبدالقادر مرحوم امام و خطیب مسجد گھانسی میاںؒ خلوت کا بعمر 75 سال آج 10 بجے صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن گیارہ بجے شب مسجد گھانسی میاں خلوت میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان جمال بی کا تکیہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شیخ عبدالباری ، شیخ عبدالباسط و شیخ عمر کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 29 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد گھانسی میاں خلوت میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912624126 ۔ 8885997000 پر ربط کریں ۔۔