انتقال

   

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( راست ) جناب سید افضل ولد جناب سید علی مرحوم ( ریٹائرڈ) ریلوے ملازم ساکن حافظ نگر یاقوت پورہ کا مختصر علالت کے باعث 29 اکٹوبر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت روشن دل تکیہؒ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم یکم نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393868614 یا 9666777263 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد صادق حسین ابن جناب محمد مرتضی حسین مرحوم کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ تدفین 29 اکٹوبر کو دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 31 اکٹوبر 4 بجے شب عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700094281/ 8885179934 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب منہاج الدین احمد ریٹائرڈ الکٹرک سٹی ڈپارٹمنٹ ولد جناب فصیح الدین احمد مرحوم حال مقیم ٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مسجد بلال ٹولی چوکی میں 29 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی ہے اور تدفین قبرستان حضرت بود علی شاہؒ چادر گھاٹ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 31 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد بلال ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949058940یا 8374241039 پر ربط کریں ۔

٭٭ یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب مسعود احمد کی اہلیہ محترمہ صبیحہ صدیقی ( یحییٰ سلطانہ ) صدر تنظیم بنت حرم و رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ممبر میاریج کونسلنگ سنٹر فار میناریٹیز گورنمنٹ آف تلنگانہ اسٹیٹ کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن صاحب قبلہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختر ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8374183214 یا 9966656120 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ بلقیس بیگم زوجہ جناب عبدالحسیب مظہرالدین ٹی ٹی ای و والی بال کوچ موظف ساؤتھ سنٹرل ریلوے ساکن ملک پیٹ کا انتقال امریکہ سے واپسی کے دوران فلائیٹ میں ہوچکا ہے ۔ میت حیدرآباد کو یکم نومبر بروز جمعہ لائی جائے گی اور تدفین بعد نماز جمعہ چادرگھاٹ سے متصل قبرستان عمل میں آئے گی ۔ جبکہ نماز جنازہ گلزار مسجد نزد مدرسہ اعزاء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912693786یا 9849614718 پر ربط کریں ۔ مرحوم ظاہر الدین فاروقی ڈیویژنل منیجر اے پی ایس آر ٹی سی موظف کے برادر خورد ہیں ۔