Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / انتہاء پسند قیدیوں کیلئے ’’جہادی جیلوں‘‘ کا قیام

انتہاء پسند قیدیوں کیلئے ’’جہادی جیلوں‘‘ کا قیام

لندن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے اپنے انتہائی خطرناک قیدیوں کو جن میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کرنے والے بھی شامل ہیں، خصوصی کوٹھری جنہیں ’’جہادی جیلس‘‘ کہا جارہا ہے، کو منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاکہ اندرون ملک کی جیلوںمیں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی سے نمٹا جاسکے۔ اس نوعیت کی پہلی خصوصی جیل کو شمال مشرقی انگلینڈ میں درہم کے قریب ایچ ایم پی فرینکلینڈ میں قائم کیا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ ماہ کے قریب ایچ ایم پی فل سٹن اور ورسیسٹر شائر کے ایچ ایم پی لانگ لارٹن میں دیگر دو خصوصی جیلیں بھی کام کرنا شروع کریں گی۔

 

امریکہ، روس کے درمیان
بامعنی بات چیت اہم:ٹلرسن
واشنگٹن، 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں بامعنی بات چیت ہونا اہم ہے ۔مسٹر ٹلرسن نے جرمنی میں G-20ممالک کے اجلاس کے لئے یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے کہاکہ میرا خیال ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر پوٹن کے درمیان اچھی بات چیت ہونا بہت اہم ہے تاکہ دونوں ملک اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں روس کی کیا نیت ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT