Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انتہائی عصری طریقہ کار کے مطابق نئی فہرست رائے دہندگان کی تیاری کے کام کاحیدرآباد میں آغاز

انتہائی عصری طریقہ کار کے مطابق نئی فہرست رائے دہندگان کی تیاری کے کام کاحیدرآباد میں آغاز

حیدرآباد 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انتہائی عصری طریقہ کار کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی فہرست رائے دہندگان کی تیاری کے کام کا آغاز آج سے ہوا ۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں تجرباتی طورپر جیو ٹیگنگ جی پی ایس طریقہ کار کے مطابق نئی فہرست رائے دہندگان کی تیاری کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ہرپانچ سال میں ایک مرتبہ ہونے والے اس عمل میں حقیقی رائے دہندوں کی فہرست کی تیاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا کام بھی کیاجائے گا اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ مرنے والے افراد کے نام اور جن سرکاری ملازمین کا تبادلہ کیا گیا ہے ، فہرست رائے دہندگان سے نکال دیئے جائیں ۔اس عمل کی حیدرآباد میں کامیابی پر اس کی تلنگانہ کے دیگر ٹاونس اور دیہاتوں میں توسیع کا کام کیا جائے گا۔اس عمل کے حصہ کے طورپر بوتھ لیول کے افسر گھر گھر جاکر گھر میں رہنے والوں کی تصاویر لیں گے اور ان تصاویر کو جیو ٹیگنگ سے مربوط کریں گے ۔یہ پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔اس میں حصہ لینے کی تمام افراد سے خواہش کی گئی ہے ۔ساتھ ہی 18سال عمر مکمل کرنے والے افراد کے نام بھی فہرست رائے دہندگان میں شامل کئے جائیں گے ۔مختلف وجوہات کی بنا پر ایک رائے دہندے کا نام دوسرے علاقہ کی فہرست رائے دہندگان میں بھی ہے ۔ اس طریقہ کار کے ذریعہ اس کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ۔ٹیبلٹ پی سی کے ذریعہ یہ اس کام کی شروعات کی جارہی ہے ۔اس عمل میں 3879اہل کار حصہ لے رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT