Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / انتہا پسندوں سے ربط پرگرفتاری

انتہا پسندوں سے ربط پرگرفتاری

لندن ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو دہشت گردی کیلئے تیاری کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ 31 سالہ اس شخص کی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔
نائجیریا میں کیمرون کے فوجیوں کے ہاتھوں 70 شورش پسند ہلاک
ابوجا ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے فوجیوں نے 70 شورش پسندوں کو تعاقب کر کے ہلاک کردیا جبکہ جنوب مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو کے علاقہ گوزا میں یہ واقعہ پیش آیا۔ شہریوں کے گروپ نے ڈپٹی کمانڈر کو انتہا پسندوں سے مقابلہ کیلئے مقرر کیا تھا۔ ایک مقامی دیہاتی محمد ابا نے کہاکہ فوجی کراوا جنوئی دیہات میں داخل ہوگئے اور انہوں نے بوکو حرم شورش پسندوں کا پتہ دریافت کیا، نشاندہی پر ان پر فائرنگ شروع کردی۔ ہمارے ایک لفظ کہنے سے پہلے ہی بیشتر افراد جو فرار ہونے کی کوشش میں تھے ہلاک کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT