Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / انتہا پسند گروپس کے خلاف برطانیہ کی کارروائی

انتہا پسند گروپس کے خلاف برطانیہ کی کارروائی

لندن۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ انتہا پسند مبلغین کو انٹرنیٹ استعمال کرنے یا بچوں کے ساتھ ربط پیدا کرنے سے روک دے گا تاکہ وہ انتہا پسندی کا ’’ زہر ‘‘ ان کے ذہنوں میں نہ اتار سکیں ۔ بڑے پیمانے پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کل نفرت انگیز مبلغین کے خلاف سخت کارروائی کا انکشاف کریں گے ۔ ان تمام بنیاد پرست اور انتہا پسند گروپس کو ممنوع قرار دیا جائے گا ۔ جن کے مبلغین دیگر مذاہب کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرتے ہیں ۔ وزیراعظم کیمرون نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی کا منظم انداز میں سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نفرت انگیزی کے زہر کو عوام کے ذہنوں میں اتارنے سے روکنا ہوگا اور اسے پروان چڑھنے کی اجازت نہیں دینا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT