Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انجذابی گڑھوں کی تعمیر کی ہدایت

انجذابی گڑھوں کی تعمیر کی ہدایت

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک میں زیر زمین سطح آب میں اضافہ کیلئے بھاری پیمانے پر انجذابی گڑھوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز نے احاطہ جدید کلکٹریٹ کامپلکس سنگاریڈی میں انجذابی گڑھوں کی تعمیری کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ملازمین سرکار تنظیموں ، فلاحی انجمنوں و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران سے خواہش کی کہ وہ بارش کے پانی کی ایک ایک بوند کی حفاظت کیلئے مذکورہ انجذابی گڑھوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہیکہ وہ انجذابی گڑھے تعمیر کرتے ہوئے تحفظ آب کیلئے اقدامات کریں تاکہ زیر زمین سطح آب میں اضافہ ہوسکے اس موقع پر ڈی آر او دیانند ، پراجکٹ ڈائرکٹر دامور سریندر کرن ، ٹی این جی اوز قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT