Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انجری نے بنایا اشوین کو آف اسپنر

انجری نے بنایا اشوین کو آف اسپنر

نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف اسپنر روی چندرن اشون نے اپنی شروعات درمیانہ تیز گیند باز اور بلے باز کے طور پر کی تھی لیکن کولہے کی انجری نے انہیں آف اسپنر بنا دیا ہے ۔ آج دنیا بھر میں سرکردہ بلے بازوں کو اپنی اسپن پر نچاتے ہوئے وکٹیں حاصل کر رہے اشوین نے اپنا کرکٹ کیریئر بطور درمیانہ تیز گیند باز کے طور پر شروع کیا تھا۔وہ ہندوستان کی انڈر 17 ٹیم میں بلے باز کے طور پر بھی کھیلے تھے ۔ اشون کو انڈر 14 میچ کے دوران ہپ میں چوٹ لگ گئی تھی۔یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ انہیں اس کے بعد دو ماہ تک اسکول سے اور ایک سال تک میدان سے باہر رہنا پڑا تھا۔یقین اور بلند ارادوں کے اشون نے تین سال بعد انڈر 17عمرزمرے میں پھر سے کرکٹ میں واپسی کی اور وہ بھی بطور بلے باز ۔ ان کی بیوی اور ہم جماعت پریتی نارائن نے اپنی کچھ پرانی یادوں کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا کہ اشوین بچپن سے بے حد شرارتی تھے ۔انہوں نے کہاکہ اشوین انتہائی شرارتی طالب علم رہے ہیں۔ان کی شروع سے کھیلوں میں دلچسپی رہی ہے اور کرکٹ کے علاوہ وہ بال بیڈمنٹن، ٹینس اور فٹبال وغیرہ بھی کھیلتے تھے۔ اس وقت بھی ہم سب کو یہ امید تھی کہ وہ مستقبل میں کچھ خاص کریں گے ۔اشوین کو کرکٹ کے علاوہ فلمیں دیکھنے کا بھی کافی شوق رہا ہے ۔ اشوین آئی سی سی کی سال 2016 ء کی بہترین ٹسٹ ٹیم میں جگہ پانے والے اکیلے ہندوستانی بھی ہیں۔اشوین کو آئی سی سی ٹسٹ ٹیم 2016 میں آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔اشوین سال 2015ء میں نمبر ون ٹسٹ بولر رہے تھے جبکہ سال 2016ء میں وہ دو بار ٹاپ پر پہنچے اور سال کی تکمیل بھی وہ ٹسٹ کے ٹاپ بولر کے طور پر ہی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT