Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انجمن ترقی پسند مصنفین کا جلسہ و عید ملاپ پروگرام

انجمن ترقی پسند مصنفین کا جلسہ و عید ملاپ پروگرام

حیدرآباد 19 جولائی (پریس نوٹ) انجمن ترقی پسند مصنفین (آندھرا و تلنگانہ) کے زیراہتمام جلسہ و مشاعرہ عید ملاپ 24 جولائی جمعہ کو 7.30 بجے شام اردو گھر مغلپورہ پر منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کریں گے۔ جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی، جناب فرحت اللہ خاں (ایم بی ٹی) ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پروفیسر مجید بیدار، امجد اللہ خان خالد، محمد علی حسینی، ایس اے رؤف، تجمل اظہر اور غیاث پاشاہ قادری محاطب کریں گے۔ مسٹر عرفان احمد اعجاز نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 9 بجے شب جناب تجمل اظہر کی صدارت میں عید ملاپ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، پروفیسر مقبول فاروقی، ڈاکٹر فاروق شکیل، مسرس اثر غوری اور صادق نوید مہمانان خصوصی رہیں گے۔ مدعو شعراء مسرس جلال عارف، شوکت علی درد، جگجیون لال استھانہ سحر، ڈاکٹر راہی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، شبشی نارائن سوادھن، فرید ضیائی، فاروق عارفی، ظفر فاروقی، نادر المسدوسی، شاہد عدیلی، وحید پاشاہ قادری، فرید سحر کے علاوہ تسنیم جوہر، نصرت ریحانہ، الزبتھ مونا اور دردانہ مسکان کلام سے محظوظ کریں گے۔ محترمہ قمر جمالی معتمد عمومی خیرمقدمی تقریر کریں گی۔ محترمہ تسنیم جوہر نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔

TOPPOPULARRECENT