Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انجمن محبان اردو کا انڈوپاک مشاعرہ ، پاکستان اور ہندوستان کے نامور شعراء کی شرکت: سید مسکین احمد

انجمن محبان اردو کا انڈوپاک مشاعرہ ، پاکستان اور ہندوستان کے نامور شعراء کی شرکت: سید مسکین احمد

حیدرآباد ۔ /24 مئی (پریس نوٹ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام انڈوپاک مشاعرہ بتاریخ /28 مئی بروز ہفتہ بمقام تراب پال اندورن سالارجنگ میوزیم ایرکنڈیشنڈ ہال ٹھیک 7 بجے شام عظیم الشان پیمانہ پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن کے بموجب پاکستان کے انتہائی نامور شعرا ء جو پہلی بار حیدرآباد کے اس معیاری مشاعرہ میں شرکت کریں گے بروز مشاعرہ براہ دلی حیدرآباد پہنچ رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کے نامور عالمی شہرت کے حامل شعراء کے علاوہ حیدرآباد اور اضلاع کے چند منتخب پسندیدہ شعراء بھی شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب مرتضی فاروقی صاحب کریں گے جبکہ مشاعرہ کا اختتام محمد محمود علی صاحب نائب وزیر اعلیٰ اور سوامی گوڑ صاحب صدرنشین قانون ساز کونسل کریں گے ۔ حیدرآبادی تہذیب اور تمام ادبی روایات کے ساتھ پاکستانی شعراء کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ دستیاب نشستوں کے پر ہونے پر داخلہ نہ ہوگا ۔ قبل از وقت باذوق سامعین نشستیں سنبھال لیں ۔ اختر احمد ، شیخ محمود نے مشاعرہ کو یادگار بنانے اور بلندیوں تک پہنچانے کیلئے حسب روایت انجمن سے تعاون کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT