Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

انجمن پاسبان اردو نرمل کے مشاعرہ کا انعقاد

نرمل /25 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) اشفاق الرحمن انصاری معتمد انجمن پاسبان اردو نرمل کی اطلاع کے بموجب انجمن کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بطرح ہوا کچھ رخ بدلتی جارہی ہے ۔ (قافیہ ، جا) مورخہ 24 جنوری بروز اتوار پینشن ہاوز تحصیل آفس احاطہ نرمل میں رات ٹھیک 9 بجے منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ہادی منزہ نے کی ۔ سیٹھ نورالدین ، علی بھائی اور طاہر چاؤش مہمانان خصوصی تھے ۔ ماجد نثار کی تلاوت کلامپاک اور مسکر نرملی کی نعت شریف کے بعد ڈاکٹر منیب صنفی ( پربھنی ) اور ڈاکٹر زبیر قمر ( دیگلور ) کا مرسلہ کلام اشفاق الرحمن انصاری نے پیش کیا ۔ ڈاکٹر ہادی منزلہ ، ماجد نثار ،انور احمد انورؔ ، عسکر نرملی ، اشفاق الرحمن انصاری ، تجمل حسین تجمل ، اظہر کووٹلوی ، فہیم ماجد ، افضل افسر ، محسن بن محمد اور فہیم انصاری نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔ نظامت کے فرائض اشفاق الرحمن انصاری نے انجام دئے ۔ رات دیر گئے انور احمد انور کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ انجمن کا اگلا مشاعرہ 20 فروری 2016 کو منعقد ہوگا ۔ جس کیلئے طرح مصرع ’’کہ سنگ گجھ پر گرے اور زخم آئے مجھے ‘‘ ( قافیہ : آئے ) دیا گیا ہے ۔ بیرونی شعراء اپنا مرسلہ کلام ڈاکٹر ہادی منزہ ، مدینہ اکلونی ( سردمحل ) نرمل کے پتہ پر بھیج سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT