Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / انجیلا مرکل سال 2015 کی شخصیت:ٹائم میگزین

انجیلا مرکل سال 2015 کی شخصیت:ٹائم میگزین

نیویارک ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’ٹائم میگزین‘‘ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ’’سال 2015 ء کی شخصیت‘‘ قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کی قیادت نے اقتصادی بدحالی اور پناہ گزینوں کے ہولناک بحران کے درمیان  ایک کھلے اور بلا سرحد یوروپ کے تحفظ و فروغ میں مدد کی ہے۔ ٹائم میگزین میں چانسلر انجیلا مرکل کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جرمن سربراہ کو اپنے سالانہ اعزاز کیلئے منتخب کیا ہے کیونکہ ان کی قیادت میں (شامی) پناہ گزینوں کے بحران اور اقتصادی بدحالی کے پیش نظر بلا سرحد اور کشادہ یوروپ کے فروغ و تحفظ میں مدد کی ہے ۔ سال 2015 ء کی شخصیات سے متعلق ٹائم میگزین کی فہرست میں شامل 8 افراد کے ناموں میں امریکی رئیل اسٹیٹ ، بزنسمین اور ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور اسلامک اسٹیٹ (داعش کے سربراہ)  ابوبکر البغدادی کے نام بھی ہیں۔ ان 8 افراد کی قطعی فہرست میں شامل ابوبکر البغدادی کے بارے میں ٹائم میگزین نے کہا کہ داعش کے سربراہ کی حیثیت سے بغدادی نے اپنے حامیوں کو خود ساختہ خلافت عراق و شام میں لڑنے کیلئے اور تیونس اور فرانس میں حملوں کیلئے تیار کیا۔

TOPPOPULARRECENT