Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرس اور ڈگری ہولڈرس کیلئے پبلک سرویس کمیشن اور ٹرانسکو ، جینکو کے ماڈل ٹسٹ

انجینئرس اور ڈگری ہولڈرس کیلئے پبلک سرویس کمیشن اور ٹرانسکو ، جینکو کے ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ماہ نومبر میں مختلف مسابقتی امتحانات ہیں اور محکمہ الیکٹریسٹی کے شعبہ جات ٹرانسکو ، جینکو ، میں انجینئرس کے تقررات کے فارمس آن لائن داخل کئے جارہے ہیں ۔ اس کے امتحانی نقطہ نظر سے ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) کل اتوار 11 اکٹوبر 2 دو بجے تا 5 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ کی معلومات اور جنرل اسٹڈیز پرچہ کے ساتھ 20 ستمبر کو ہوئے ٹی ایس پی ایس سی کا سوالی پرچہ بھی دستیاب رہے گا ۔ اس اہم معلوماتی امتحان میں کوئی بھی امیدوار شریک ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT