Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرس اور گتہ داروں کے خلاف کاروائی کی تیاریاں

انجینئرس اور گتہ داروں کے خلاف کاروائی کی تیاریاں

مشن کاکتیہ پروگرام میں بدعنوانیاں
انجینئرس اور گتہ داروں کے خلاف کاروائی کی تیاریاں
حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی ) تلنگانہ میں تالابوں کو کارگر بنانے حکومت کے باوقار مشن کاکتیہ پروگرام کے کاموں میں بدعنوانیوں میں ملوث انجینئرس اور گتہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ آبپاشی تیار ہے جلد ہی اس سلسلہ میں حکومت احکامات جاری کریگی ۔ انٹلی جنس شعبہ کی جانب سے کارروائی کیلئے تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ مشن کاکتیہ کے پہلے مرحلہ کے کاموں میں محبوب آباد اور دیگر علاقوں میں بدعنوانیوں کا پتہ چلا ہے ۔ گتہ داروں نے کم مٹی حاصل کرکے زیادہ مٹی حاصل کرنے کا ریکارڈ میں اندراج کرایا اور بلز حاصل کئے ۔ انکے خلاف حکومت نے ویجلنس و انفورسمنٹ ٹیم سے جانچ کروائی اور بدعنوانیوں کا پتہ چلایا ۔بدعنوانیوں کیلئے 13 انجینئرس کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔ ان میں بعض انجینئرس کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی ویجلنس کی ٹیم نے سفارش کی ہے ۔ گتہ داروں سے 1.7 کروڑ روپئے واپس لینے سمیت انہیں بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی بھی ممکن ہے ۔ ساتھ ہی 19 گتہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT