Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرس کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتیں ،دفتر سیاست میں انٹرویو پروگرام

انجینئرس کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتیں ،دفتر سیاست میں انٹرویو پروگرام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : انجینئرنگ کے برانچ آئی ٹی ، کمپیوٹر سائنس ، ای سی ای کے امیدواروں کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں ، ٹیک مہندرا ، آئی بی ایم ، ویپرو میں پرکشش پیاکیج پر ملازمتیں ہیں ۔ اس کے لیے انٹرویو پروگرام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 25 فروری کو دو بجے تا 5 بجے رکھا گیا ۔ مسز سارہ شطاری نے سی وی اور اسنادات زیراکس کے ساتھ شرکت کی اپیل کی ۔ پراجکٹ ورک اور ملازمتوں کے موقع کے لیے 9885983695 پر ربط کریں ۔۔
ایچ ایم ڈبلیو بی ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : جنرل سکریٹری واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے بموجب 26 فروری کو صبح 11 بجے کام نگر یونین آفس مالا کنٹہ گوشہ محل حیدرآباد میں اسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ ہوگی ۔ دوران اجلاس الیکشن پروگرام کے علاوہ اسوسی ایشن کے دیگر کاموں سے متعلق لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے اسوسی ایشن کے تمام ارکان سے خواہش کی کہ وہ اپنے پی پی نمبر اور شناختی کارڈس کے ساتھ شرکت کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT