Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ طلبا کو فیس داخل کرنے کی مہلت میں توسیع

انجینئرنگ طلبا کو فیس داخل کرنے کی مہلت میں توسیع

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں داخلے حاصل کئے طلباء کو فیس ادا کرنے و کالجوں میں رپورٹ کر نے مہلت میں توسیع دی گئی ۔ایمسیٹ کنوینر شریمتی وانی پرساد نے بتایا کہ داخلہ لے چکے طلبا کیلئے فیس ادا کرنے اور کالج میں رپورٹ کرنے7 جولائی آخری تاریخ تھی لیکن اس میں توسیع کرنے نمائندگیاں وصول ہونے کی روشنی میں فیس ادا کرنے کی تاریخ میں 11 جولائی اور کالج میں رپورٹ کرنے کی 12 جولائی تک مہلت دی گئی (توسیع دی گئی) ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک داخلہ حاصل کئے ہوئے طلباء جو ٹیوشن فیس ادا نہ کئے ہوں وہ ویب سا ئیٹ کے ذریعہ چالان ڈاون لوڈ کر لیکر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں ٹیوشن فیس ادا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT