Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ طلبہ کو بڑی بڑی نوکریوں کے آفر

انجینئرنگ طلبہ کو بڑی بڑی نوکریوں کے آفر

عثمانیہ ، جے این ٹی یو اور یونیورسٹی آف حیدرآباد میں میں کیمپس انٹرویوز
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : احتجاج اور دھرنا کے باوجود حیدرآباد میں موجود یونیورسٹیز کے طلبہ کو فراہمی روزگار میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ، جوہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ، حیدرآباد ، اور یونیورسٹی آف حیدرآباد کے انجینئرنگ طلبہ کو فراہمی روزگار میں 10 تا 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کا اس سال اب تک 58 کمپنیوں نے دورہ کیا اور 207 طلبہ کو نوکری دی ہے ۔ گذشتہ سال اس یونیورسٹی کے دو سو طلبہ کو ملازمت دی گئی تھی ۔ نوکریاں حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے 602 طلبہ کو ملازمت کے آفرز ملے ہیں ۔ ابھی 3 ماہ باقی ہیں توقع ہے کہ عثمانیہ کے تمام انجینئرنگ طلبہ کو روزگار حاصل ہوگا ۔ بیشتر پی جی طلبہ نے سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دی ہے اس لیے وہ کیمپس انٹرویوز میں شریک نہیں ہوئے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کو سالانہ 4 لاکھ 50 ہزار تا 6 لاکھ روپئے تنخواہ کے آفر دئیے گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ بیس لاکھ روپئے سالانہ تنخواہ کا بھی پیشکش کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT