Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ کے دوسرے سال میں داخلے کیلئے ای سیٹ کے اعلامیہ کی آج اجرائی

انجینئرنگ کے دوسرے سال میں داخلے کیلئے ای سیٹ کے اعلامیہ کی آج اجرائی

حیدرآباد ۔ 12 مارچ ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ کورسس کے دوسرے سال میں داخلوں کے حصول کیلئے منعقد کئے جانے والے ’’ای سیٹ 2017‘‘ کا اعلامیہ 13 مارچ کو جاری کیا جائے گا ۔ اس مرتبہ ای سیٹ 2017 آن لائن منعقد ہوگا ۔ باوثو ق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اعلامیہ کی اجرائی کیساتھ 17 مارچ تا 15 اپریل تک درخواستیں آن لائن قبول کی جائیں گی اور ای سیٹ 2017 ۔ 6 مئی کو منعقد کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ای سیٹ 2017 کیلئے دیرینہ فیس (جرمانہ کیساتھ ) 29 اپریل تک درخواستیں داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں دس ہزار دیرینہ فیس کیساتھ یکم مئی تک امیدوار کے آ ن لائن درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا کہ ہے کہ ای سیٹ 2017 کے نتائج کی 15 مئی کو اجرائی متوقع ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT