Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انجینئرنگ گریجویٹ کیلئے آج کیریئر پروگرام

انجینئرنگ گریجویٹ کیلئے آج کیریئر پروگرام

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) انجینئرنگ کے مختلف برانچس سیول، میکانیکل، الیکٹریکل، کمپیوٹر سائنس الیکٹرانکس کے ڈگری ہولڈرس اور سال آخر طلبہ کیلئے ایک روزگار سے مربوط کیریئر اورینٹیشن پروگرام آج اتوار 2 اکٹوبر کو صبح 11 تا ایک بجے دن محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر مقرر ہے۔ اس میں رائل انجینئرنگ کالج کے ڈائس چیرمین عارف رضوان، سید انور محی الدین کسٹم آفیسر اور خلیق الرحمن شرکت کرتے ہوئے گائیڈنس دیں گے۔ خواجہ علی شعیب، محمد معید، محمد ساجد نے کہا کہ  بی ای؍ بی ٹیک طلباء و طالبات وقت پر شریک ہوکر استفادہ کیا کریں۔

TOPPOPULARRECENT