Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انحراف پر اسپیکرس کی بے عملی، سی پی آئی کا الیکشن کمیشن کو مکتوب

انحراف پر اسپیکرس کی بے عملی، سی پی آئی کا الیکشن کمیشن کو مکتوب

حیدرآباد۔/22جون، ( آئی این این ) سی پی آئی تلنگانہ ریاستی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کے انحراف سے نمٹنے کے معاملہ میں اسپیکرس کی بے عملی کی شکایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نعیم زیدی کو موسومہ اس مکتوب میں وینکٹ ریڈی نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں انحراف کے کئی واقعات پیش آئے لیکن دونوں ریاستی اسمبلی کے اسپیکرس نے ایوان میں انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیںکی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسمبلی اسپیکرس کو منحرف ارکان اسمبلی کو نااہل قراردینے کی ہدایت دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی کے رکن اسمبلی رویندر کمار نے انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے رویندر کمار کو فوری نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کی بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT