Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انحراف کرنے والے ارکان کے خلاف وائی ایس آر کانگریس سپریم کورٹ سے رجوع

انحراف کرنے والے ارکان کے خلاف وائی ایس آر کانگریس سپریم کورٹ سے رجوع

حیدرآباد /13 مئی ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس نے پارٹی کے منحرف قائدین کے خلاف جمعہ کے دن سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس سے منحرف ہونے والے 16 ارکان اسمبلی نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ان کے خلاف وائی ایس آر کانگریس نے آندھراپردیش اسمبلی اسپیکر شیوا پرساد راؤ سے بھی شکایت کرتے ہوئے درخواست دی ہے ۔ ان منحرف قائدین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے عدالت سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدام کریں ۔ لوک سبھا میں پارٹی کے فلور لیڈر نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اتھر کھنڈ ریاست میں ارکان اسمبلی کے خلاف جس طرح کارروائی کی گئی ہے اسی خطوط پر آندھراپردیش کے ان منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ان ارکان نے اپنی وفاداری دوسری پارٹی سے وابستہ کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT