Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / انحراف کی حوصلہ افزائی کے سنگین نتائج ہوں گے

انحراف کی حوصلہ افزائی کے سنگین نتائج ہوں گے

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو مرکزی وزراء کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین بشمول مرکزی وزراء اور ایم ایل ایز نے اقتدار اور عہدوں کا لالچ دیتے ہوئے دوسری پارٹیوں کے قائدین کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے عمل پر شدید تنقید کی ۔ مرکزی وزراء دھرمیندر پردھان ( پٹرولیم ) ، رام کرپال یادو ( آبی وسائل ) ، بی دتاتریہ ( لیبر ) نے ٹی آر ایس اور چندر شیکھر راؤ کے طرز عمل پر شدید نکتہ چینی کی ۔ پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان وزراء نے کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ کتنے لوگوں کو چندر شیکھر راؤ اور ٹی آر ایس لالچ دے سکتے ہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ غیر مہذب سیاسی طریقہ کار ہے جو جمہوریت میں زیادہ نہیں چل سکتا ۔ عوام کے صبر کی بھی حد ہوتی ہے ۔ عوام خود اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اور اس پارٹی پر کاری ضرب لگائیں گے جو تلنگانہ کے جذبات کی بنیاد پر اقتدار پر آئی ہے ۔ بی جے پی کا کیڈر پابند عہد اور ان کی وفاداری غیر متزلزل ہے ۔ ٹی آر ایس بی جے پی کے کسی لیڈر کو للچانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے لیکن دوسری سیاسی پارٹیوں کے کئی قائدین ٹی آر ایس میں شامل کرلیے گئے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT