Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اندرانی مکرجی ڈینگو سے متاثر

اندرانی مکرجی ڈینگو سے متاثر

جیل حکام کی عدالت کو اطلاع، ہاسپٹل منتقل کرنے کا بھی امکان
ممبئی ۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)حساس شینا بورا قتل مقدمہ میں کلیدی ملزمہ اندرانی مکرجی کے ڈینگو سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ بائیسولا ویمنس جیل کے حکام نے آج میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کو یہ بات بتائی۔ جیل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ اندرانی مکرجی ڈینگو سے مشتبہ طور پر متاثر ہے اور اس کے خون میں پلیٹ لیٹ کی سطح 65 ہزار تک چلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے جے ہاسپٹل کے ڈاکٹرس جیل میں اندرانی کا علاج کررہے ہیں اور اگر ضرورت لاحق ہو تو اسے ہاسپٹل میں شریک بھی کیا جاسکتا ہے۔ جیل آفیسر کی رپورٹ آج مجسٹریٹ آر وی پڈون کو اس وقت پیش کی گئی جب عدالت نے کل جیل حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ اندرانی کو پیش کریں۔ سی بی آئی کی درخواست پر عدالت نے یہ ہدایت جاری کی کیوں کہ وہ اس کی آواز کے نمونے کی جانچ کرنے کی خواہاں تھی۔ مقامی عدالت نے 19 اکٹوبر کو مکرجی کی تحویل میں توسیع کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر سنجیو کھنہ ا ور ڈرائیور شیامور رائے کی تحویل میں بھی 31 اکٹوبر تک توسیع کی گئی تھی۔ ان تینوں کی گرفتاری اور طویل ترین تفتیش کے بعد 7 ستمبر کو عدالت نے اندرانی اور رائے کو 21 ستمبر تک عدالتی تحویل میں دیا تھا۔ اس میں بعدازاں 5 اکٹوبر اور پھر 19 اکٹوبر تک توسیع کی گئی۔ 8 ستمبر کو کھنہ کو بھی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ اندرانی مکرجی، سنجیو کھنہ اور شیامور رائے کو 24 سالہ شینا کے قتل اور اس کی نعش اپریل 2012ء میں رائے گڑھ کے جنگل میں تلف کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT